مناجات در بارگاہ رب السماوات

*مناجات در بارگاہ رب السماوات*

تری ذات سے رہبری چاہتا ہوں
اطاعت بھری زندگی چاہتا ہوں

گناہوں سے بوجھل ہوا جا رہا ہوں
خدایا کرم گستری چاہتا ہوں

نہ خواہش کا قبضہ نہ شیطاں کا غلبہ
میں دل پر تری برتری چاہتا ہوں

جلا بخش یارب مرے مردہ دل کو
ترے ذکر سے زندگی چاہتا ہوں

نہ دولت کی چاہت، نہ فاقے سے نفرت
الہی میں ذوق علی چاہتا ہوں

سبھی خار زاروں سے دامن چھڑا کر
ترے در سے وابستگی چاہتا ہوں

✍🏻  *کاشف شکیل*

Comments

Popular posts from this blog

قربانی کا فلسفہ اور اعتراضات کا جواب

قاری حنیف ڈار