گناہ عشق سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں

آن لائن طرحی مشاعرہ کے لیے لکھی گئی غزل
شعر طرح : گناہ عشق سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں

ہماری ان کی کئی دن سے رسم و راہ نہیں
یہ اور بات ہے ان سی کسی کی چاہ نہیں

شکستہ حال کیا ہم کو عشق نے ورنہ
ہمارے جیسا زمانے میں کوئی شاہ نہیں

مذاقِ عشق ہے حاصل مگر یہ کہتے ہیں
"گناہ عشق سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں"

نصیب ہو کبھی سایہ جو ان کی زلفوں کا
قسم خدا کی بڑا اس سے کوئی جاہ نہیں

ہمارے حال پہ خوش ہو نہ تالیاں پیٹو
اکھاڑہ عشق کا کوئی تماشہ گاہ نہیں

وہی نگاہیں وہی خال و خد وہی لب بھی
تمھارے مثل مگر ان میں کوئی ماہ نہیں

اگرچہ لفظ شکستہ ہیں تیرے اے کاشف!
ندا ہے قلب کی، خامے کی کوئی آہ نہیں

✍✍کاشف شکیل ✍✍

Comments

Popular posts from this blog

قربانی کا فلسفہ اور اعتراضات کا جواب

قاری حنیف ڈار