منقبت سیدنا عثمان بن عفان
منقبت عثمان رضی اللہ عنہ
*کاشف شکیل*
دنیا کا خزانہ ہے اور دین کی دولت بھی
عثمان پہ ہے رب کی رحمت بھی، عنایت بھی
اخلاص کی مورت ہیں ایثار کا پیکر ہیں
ہیں فخر مروت بھی اور رشکِ سخاوت بھی
رب ان سے ہوا راضی دنیا میں خلافت دی
اور اس پہ عطا کی ہے جنت کی بشارت بھی
دو نور ملے ان کو دربار نبوت سے
لوگوں کو بتانی ہے عثمان کی عظمت بھی
اسلام کی خدمت میں رہتے تھے سدا آگے
حاصل ہے انھیں پہلی ہجرت کی سعادت بھی
اللہ نے لکھی تھی عثمان کی قسمت میں
قرآں کی تلاوت بھی اور جام شہادت بھی
کاشف کی دعا ہے یہ، گستاخِ غنی پر ہو
اللہ کی لعنت بھی، اور لعنتِ خلقت بھی
- http://www.thefreelancer.co.in/?p=3809
Comments